Posts

Showing posts from August, 2021

انفرادی و اجتماعی انقلاب کا راز- فلسفہ تیقن و عشق

اپنے اردگرد نظر دوڑائے، آپکو کامیاب وہی لوگ ملیں گے جنہوں نے انفرادی ذندگی میں "خود" پر یقین کیا۔ پھر ایسے کامیاب لوگ بھی ملیں گے جنہوں نے اجتماعی طور پر ایک مابعدالطبیعیاتی "خدا" پر یقین رکھا، المختصر یہ کہ دونوں میں مشترک چیز "یقین" ہے۔ فلسفہ تیقن Philosophy of Belief سے انکار نہ انفرادی ذندگی میں ممکن ہے نہ اجتماعی۔ مغرب میں نشاۃ ثانیہ کی تحریک چلی، احیائے علوم، احیائے انسانیت، انسانی عظمت کی بازیافت اور علوم جدیدہ کے ذریعے اس کا اثبات ہے لیکن اسی تحریک کی بنیادیں خاص لادینیت اور فلسفہ الحاد سے نکلتی ہیں جس نے "یقین" کی اہمیت تقریبا ختم کردی۔ عقل کو ڈرائیونگ سیٹ دے کر انسانوں کے بیچ نیچرلزم کا فلسفہ داخل کرکے انسانی عظمت کی نفی کی ۔ نیچرلزم نے انسان کی ماہئیت کو وجود پر مقدم سمجھ کر اس کے ارادے اور آزادانہ انتخاب کو دھچکا لگایا، حالانکہ انسان آزاد ہے اور اسی آزادانہ انتخاب کے تحت اپنے وجود Being کو ماہئیت عطاکرتا ہے۔ فطرت پرستی و مادہ پرستی کے حوالے سے انسانیت کی جو تعریف و تعبیر کی گئی، بیسویں صدی کے علوم نے انہیں ناقص قراردیا۔ وجودیت Existin...